پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان، مہیلا جے وردھنے کی واپسی

 پير 23 دسمبر 2013
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 31 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 31 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن اسکواڈ میں  انجیلو میتھیوز (کپتان)، دنیش چندی مل، دیمتھ کارونارتنے، کوشل سلوا، کمارا سنگاکارا، لہیرو تھری مانے، مہیلا جے وردھنے، پراسنہ جے وردنے، نوان کلاسیکرا، سرنگا لکمل، شمندا ارنگا، وشوا فرنینڈو، سچترا سینانائکے، نوان پرادیپ، رنگنا ہیراتھ اور دلروان پریرا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 31 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔