کروڑوں روپے کی 7 کلو ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

طالب فریدی  پير 9 نومبر 2020
کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی

کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سات کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن دوحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کسٹمز حکام نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ قطر ایئر کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر محمد عثمان سے چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ مسافر نے 7 کلوگرام ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھی تھی۔

مسافر سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔