معروف قوال اخترشریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  پير 9 نومبر 2020
 مرحوم استاد صابر قوال کے بڑے بھائی اور امجد قوال سرمد قوال کے والد تھے۔ فوٹو:فائل

مرحوم استاد صابر قوال کے بڑے بھائی اور امجد قوال سرمد قوال کے والد تھے۔ فوٹو:فائل

گوجرانوالہ: صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق  صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پاکستان کے معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،  مرحوم استاد صابر قوال کے بڑے بھائی اور امجد قوال سرمد قوال کے والد تھے۔

مرحوم اختر شریف والے داتا دربار اور  اور پیر خواجہ برکت علی کے درباری قوال بھی تھے، جب کہ  یورپ، انڈیا، انگلینڈ اور دیگر ممالک کے علاوہ مراکش کے صدر ہاوس میں بھی متعدد بار اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق  اختر شریف کا نمازہ جنازہ اروپ میں ادا کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔