- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا شاندار اختتام
اتوار کو ایکسپریس فیملی فیسٹیول لاکھوں افراد کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے ہوئے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس
شہر قائد میں جہاں دہشت گردی اور بدامنی نے اپنے پر پھیلائے ہوئے ہیں وہیں ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک بار پھر ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا انعقاد بہار کا تازہ جھونکا ثابت ہوا۔ اتوار کو ایکسپریس فیملی فیسٹیول لاکھوں افراد کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے ہوئے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔ دو روزکے دوران بڑے پیمانے پر عوامی شرکت نے ایک بار پھر اس فیسٹیول کو شہرکا مقبول ترین ایونٹ ثابت کردیا، ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں شہریوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کا خود اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے صبح سے ہی ایکسپو سینٹرکا رخ کرنا شروع کردیا، داخلی راستوں پر عوام کی طویل قطاریں لگ گئیں، شہرکے کونے کونے سے فیسٹیول میں شرکت کے لیے آمدکا سلسلہ شام ڈھلے تک جاری رہا، بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں اور بھرپور مواقع فراہم ملنے پر شہریوں نے دل کھول کر تفریح کی۔
فیسٹیول میں بچوں کی تفریح کے لیے خصوصی پویلین قائم کیا گیا جہاں بچوں کے جھولے سلائیڈز کے ساتھ میجک شو اور پپٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا، یہ تمام تفریحات بچوں کو مفت فراہم کی گئیں، مختلف اسٹالز پر کوئز اور صلاحیتوں کے اظہارکے مقابلے منعقد کیے گئے، بچوں کی فیس پینٹنگ، خواتین کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اسی طرح کھانے پینے کی اشیا کے خصوصی فوڈ کورٹ نے بھی تفریح کا لطف دوبالا کردیا۔ فیسٹیول کے دوران ملک کے ممتازگلوکار علی حیدر، جواد احمد، فاخر، شازیہ خشک، قرار بینڈ، وی5 بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کے ساتھ فیملی کے دیگر افراد بھی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے اور فنکاروں کو کھل کر داد دی، پاکستان کے نامور مزاحیہ فنکاروں سلیم آفریدی، شکیل صدیقی، کاشف خان، رئوف لالہ سمیت بہت سے مشہور فنکاروں نے اپنے چٹکلوں اور مزاحیہ آئٹمز کے ذریعے شرکا کو محظوظ کیا ۔ایکسپریس فیملی فیسٹیول تجارتی لحاظ سے بھی ایک بھرپور ایونٹ ثابت ہوا، فیسٹیول میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کو بے حد رسپانس ملا اور رعایتی قیمت پر اشیا فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے اسٹاک ختم ہوگئے، فیسٹیول میں شریک خواتین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کنزیومر آئٹمز، ملبوسات، ہینڈی کرافٹس، جیولری، کاسمیٹکس، کچن اپلائنسز کی دل کھول کر خریداری کی۔
فیسٹیول میں اسٹال لگانے والی کمپنیوں کے نمایندوں کے مطابق دونوں دن عوام کا بے حد رش رہا اور شہریوں نے فیسٹیول میں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ناامیدی ، دہشت گردی اور یاسیت کے اس دور میں جس میں روشنیوں کے شہر کراچی کو مقتل کا نام دیا جاتا ہے ایکسپریس میڈیا گروپ کی یہ کاوش یقیناً لائق ستائش ہے اور امید کا استعارہ بھی کہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں زندگی کے روشن اور صحت مند ثقافتی پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں مسلسل آگے بڑھتے جانا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔