’اسکوبی ڈو‘ کارٹون کے شریک تخلیق کار کین اسپیئرز اب ہم میں نہیں رہے

ویب ڈیسک  منگل 10 نومبر 2020
کین کو ان کے کام کے ساتھ مضبوط تعلق کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیون فوٹوانٹرنیٹ

کین کو ان کے کام کے ساتھ مضبوط تعلق کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیون فوٹوانٹرنیٹ

لاس اینجلس: مشہور کارٹون ’’اسکوبی ڈو، کہاں ہو تم‘‘ کے شریک تخلیق کار کین اسپیئرز 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کین اسپیئرز کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے کیون نے کی۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے ڈیمینشیا کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث آخری سانس لی۔

کیون نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کین کو ان کی عقل مندی، ان کی داستان گوئی کے انداز، خاندان کے ساتھ وفاداری اور کام کے ساتھ ان کے مضبوط تعلق کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میرے والد زندگی بھر ہم سب کے لیے رول ماڈل رہے اور اب بھی وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ کین اسپیئرز نے ’’اسکوبی ڈو کہاں ہو تم‘‘کارٹون 1969 میں اپنے شریک تخلیق کار اور کارٹونسٹ جوئے روبی کے ساتھ مل کر تخلیق کیے تھے ۔ جوئے بھی رواں برس اگست میں انتقال کرگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔