- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
برطانوی گلوکارہ ایڈل کو شاہی اعزاز مل گیا
برطانوی گلوکارہ، ایڈل کو موسیقی کی دنیا میں اْن کی غیر معمولی خدمات کے صلے میں شاہی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گذشتہ روز 25 برس کی ایڈل نے بکنگھم پیلس کی ایک تقریب میں پرنس آف ویلز، شہزادہ چارلس کے ہاتھوں MBE (ممبرآف دا آرڈرآف دا برٹش ایمپائر) کا تمغہ وصول کیا۔ شاہی اعزاز وصول کرتے ہوئے ایڈل بہت خوش نظر آرہی تھیں۔ وہ سیاہ و سبز رنگ کے ڈریس میں ملبوس تھیں، ساتھ ہی بالوں کے اونچے سے جوڑے اور نقاب میں لگی سبز کِلپ کے باعث خاصی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ ’ایم بی ای‘ کا سرکاری ایواڈ پانے کے بعد، ایڈل ایڈکینس کو ان کے نام کے ساتھ ایم بی ای کے اعزاز سمیت پکارا جائے گا۔
تقریب کے بعد ایڈل نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ’’یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے، جبکہ بہترین اور متاثر کن شخصیات کے ساتھ ایواڈ وصول کرنا ان کی زندگی کا ایک قیمتی لمحہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ، ایڈل کی کامیابیوں کا سفر صرف چند ہی سالوں پر محیط ہے۔ اِس دوران اْنھوں نے شو بزنس کی دنیا کے بڑے بڑے ایواڈ بھی حاصل کئے ہیں۔
لندن میں پیدا ہونے والی ایڈل پہلی بار اْس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنیں جب 2008ء میں وہ ‘برٹس کریٹیکس چوائس ایواڈ’ کی پہلی فاتح قرار پائیں۔ ایڈل کا پہلا البم 19 نے ریلیز ہونے کے فوراً ہی بعد عالمی چارٹ پر ’ٹاپ پوزیشن‘ سنبھال لی۔ اِس البم میں اْن کی گائیکی میں درد اور جذبات کا ایک گہرا سمندر چھپا نظر آتا ہے، جس نے انھیں دوسری ہمعصر گلوکاراؤں میں منفرد بنا دیا ہے۔ اس کے بعد، سال 2011 میں ایڈل کا دوسرا البم’21 ‘ ریلیز ہوا تو اس البم نے بھی فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور لگاتار دو برس تک عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔ اِن کے دونوں البمز کو پسندیدگی کے لحاظ سے اور تجارتی بنیادوں پر برطانیہ اور امریکہ میں یکساں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ البمز کی لاکھوں کاپیاں برطانیہ سمیت دنیا بھر میں فروخت ہوئیں۔
ایڈل وہ پہلی خاتون ہیں جن کے گانے امریکہ اور ’برطانیہ کے چارٹ‘ پرطویل عرصے تک ’ٹاپ پوزیشن‘ پر قائم رہے، جبکہ اْن کے دو سنگلز اور دونوں البم ’یو کے چارٹ‘ پر ایک ہی وقت میں ٹاپ فائیو گانوں میں شامل رہے ہیں۔ ایڈل کے البم 21 کے گانوں ‘رولنگ ان دا ڈیپ’ اور’سم ون لائک یو’ نے گلوکارہ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ان کی گائیکی یہاں بھی اس لحاظ سے منفرد رہی کیونکہ وہ اس بار پیچھے چھوڑے جانے والے ان رشتوں کے دکھ کو بیان کر رہی تھیں جنھیں بھولنا ہی آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ایڈل اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور اپنے جیون ساتھی سمن کونوکی کے ہمراہ نئی زندگی کا سفر شروع کر چکی ہیں۔ سال 2012ء میں بیٹے اینجیلو کی ولادت کے بعد ایڈل فنکارانہ سرگرمیوں میں بہت کم ہی حصہ لے رہی ہیں۔
تاہم، اِس کے باوجود، اِسی سال اْنھوں نے امریکہ میں ’گریمی ایواڈ‘ کی تقریب میں چھ ایواڈ اپنے نام کئے۔ سال 2013 میں ریلیز ہونے والی سال کی بڑی فلم’جیمس بانڈ’ کے’تھیم سونگ’ کے لیے جب اْنھوں نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا تو ان کی مدھر اور دلفریب گائیکی نے انھیں شو بزنس کی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز ’آسکر ایواڈ‘ کا فاتح بنا دیا۔ اِسی تقریب میں وہ اپنے بیٹے کی ولادت کے بعد پہلی بار نغمہ سرا بھی ہوئیں اور ان کی پہلی اسٹیج پرفارمنس پر حاضرین نے انھیں دل کھول کر داد دی۔ ایڈل ایک سنگل ماں کی بیٹی ہیں جنہیں بچپن سے ہی گائیکی کا بہت شوق تھا۔ ایڈل کے اس شوق کو دیکھتے ہوئے ان کی والدہ باقاعدگی سے گھر میں تقریبات کا اہتمام کرتی تھیں تاکہ، ایڈل خاندان اور دوستوں کے سامنے اعتماد سے گانا گائے۔
رفتہ رفتہ، ایڈل کے فنِ گلوکاری میں پختگی آتی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ اْن کی سہیلیوں نے ‘مائی اسپیس’ نامی ویب سائٹ پر، ایڈل کے گانوں کی ایک ڈیمو بھیجی جس کے بعد پہلی بار ‘ایکس ایل’ کمپنی کے ساتھ، ایڈل نے گانوں کی ریکارڈنگ کا معاہدہ کیا۔ ایڈل نے لندن کے پرفارمنگ آرٹس برٹش اسکول سے گریجویشن کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، پہلا اسٹوڈیو البم 19 ریلیز کیا اور اِس کے ساتھ ہی، موسیقی کی دنیا میں ایڈل کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔