پرینیتی چوپڑا کی’’ہسی تو پھسی‘‘ کا گانا ’’چھوری بڑی ڈرامہ کوئین‘‘ ریلیز

شوبز ڈیسک  منگل 24 دسمبر 2013
فلم انڈسٹری ڈرامہ کوئنز سے بھری پڑی ہے، میں خود بڑا ڈرامہ کوئین ہوں، کرن جوہر، پاگل سائنسدان کا کردار کررہی ہوں جو لوگوں کو پسند آئیگا، پرینیتی   فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری ڈرامہ کوئنز سے بھری پڑی ہے، میں خود بڑا ڈرامہ کوئین ہوں، کرن جوہر، پاگل سائنسدان کا کردار کررہی ہوں جو لوگوں کو پسند آئیگا، پرینیتی فوٹو : فائل

ممبئی: فلمساز کرن جوہر اور انوراگ کیشپ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’ہسی تو پھسی کے ٹریلر ریلز کرنے کے بعد اس کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا ’’ ڈرامہ کوئین‘‘ نامی گانے کو سدھارتھ ملہوترا جو فلم میں نکھل اور پرینتی چوپڑا جو میتا کا کردار ادا کررہی ہیں پر عکس بند کیا گیا ہے۔

گانے کا میوزک امتیابھ بھٹہ چاریہ نے ترتیب دیا ہے۔ شریا گھوشال اور وشال ددلانی کے گائے جانے والے  ڈانس نمبر ’’چھوری بڑی ڈرامہ کوئین ہے‘‘ پر دونوں اداکاروں نے اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں جس طرح پرینیتی کو رقص کرتے دکھایا گیا ہے کا تمام تر کریڈیٹ کوریو گرافر کو جاتا ہے تاہم اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ گانا خاص طور پر صرف اسی کے لیے کے لیے لکھا گیا ہے۔’’ ہسی تو پھسی‘‘ کے فلمساز کو یقین ہے کہ یہ گانا نوجوانوں میں بہت مقبولیت اختیار کرلے گا۔ کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وشال ددلانی ’’ڈرامہ کوئین‘‘ کی ہک لائن کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’چھوری بڑی ڈرامہ کوئین‘‘ ایسے الفاظ ہیں جنھیں ہم اکثر روزہ مرہ کی زبان میں استعمال کرتے ہیں یہ کسی ایک صنف کے لیے مخصوص نہیں ہیں اور انھیں ہر اس شخص کے لیے بولا جاتاہے جو ڈرامے کرتا ہے یا لوگوں کے ساتھ بول بچن سے کام لیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری ڈرامہ کوئینز سے بھری پڑی ہے اور میں اس انڈسٹری کا سب سے بڑا ڈرامہ کوئین ہوں اگر کوئی مجھ سے بہتر ہے تو وہ خود کو گانے کے ذریعہ ثابت کرے۔ دریں اثنا پرینیتی چوپڑا جو ونیل میتھیو کی ہدایتکاری بنائی جانیوالی فلم میں ایک پاگل سائنسدان کا رول کررہی ہیں کا کہنا ہے کہ اس جیسی فلم پہلے کبھی بھی بڑی اسکرین پر نہیں دکھائی گئی ہے۔

فلم میں میرا کردار ایسی سائنسدن خاتون کا ہے جو تھوڑی سے پاگل ہے اور یہ ایسا کردار ہے جو اسے پہلے کبھی بھی سینما اسکرین پر نہیں دکھایا گیا۔ یہ فلم شائقین کو یقیناًحیران کردے گی۔ فلم کے ٹریلر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ چند روز قبل جاری ہونیوالے ٹیزر ٹریلر میں دکھایا جاچکا ہے فلم اس سے بھی بڑھ کر ہے اور جب لوگ اسے دیکھیں گے تو بہت حیران ہوں گے۔

ادھر فلم میں نکھل کا کردار ادا کرنے والی اداکار سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ میرا اس کردار کے ساتھ زاتی تعلق ہے جو بہت پرعزم اورغیر حقیقت پسندانہ ہے ۔کچھ اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر تھوڑی الجھن کا شکار ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے اور اس کا خاندان کی کیا خواہش ہے۔ میرے خیال میں یہ آج کے ہر نوجوان کے لیے ایک سچائی ہے جو اپنے والدین کی طرف سے اکثر دباؤ کا شکار رہتے ہیں، جیسے کہ میں ہوں کیوں کہ میری طرح کہ میری والدہ کی مجھے سے کچھ اور امیدیں ہیں جب کہ والد کے میرے متعلق دوسرے خیالات ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا کردار اپنی گرل فرینڈ کے لیے جو کچھ کرنا چاہتا ہے بہت دلچسپ ہے اور یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے میں کالج کے دنوں میں چاہتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن کے علاوہ چار فلمساز انوراگ کیشپ ، وکرمہ دتیہ متوانہ ،وکاس بھل اور مادھو مانتانا اس فلم میں سرمایہ لگارہے ہیں جب کہ فلم کو آئندہ برس  7 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2011 میں لیڈیز ورسز رکی بھیل میں بطور معاون اداکارہ بالی ووڈ میں قدم رکھے والی پرینیتی چوپڑا یش راج فلمز کے بینر تلے ’’دعوت عشق‘‘ میں کام کررہی ہیں جب کہ ادیتہ رائے ان کے ساتھ ہیرو کارول ادا کررہے ہیں یہ ادیتیہ کے ساتھ اس کی بطور ہیروئن دوسری فلم ہوگی ۔ فلم کو آئندہ برس 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینتی کی 2014 کے دوران ہسے تو پھسے اور دعوت عشق کے علاوہ ایک اور فہم کل دل بھی ریلیز کی جائے گی اس فلم کی ہدایات شاد علی دے رہے ہیں جب کہ ہیرو رنویر سنگھ ہیں فلم ’’کل دل‘‘ میں میں اداکار گووندا بھی کام کررہے اور وہ روٹین سے ہٹ کر مخالفانہ کردار نبھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔