- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
آئی ایس پی آر کا نوجوانوں کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان

بہترین دستاویزی فلم پر ایوارڈ دیا جائے گا اور دنیا کے بہترین فلم ساز انسٹی ٹیوٹ کیلیے اسکالر شب بھی دی جائے گی (فوٹو: فائل)
کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’ انٹر سروس پبلک ریلیشن‘‘ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ’’نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول‘‘ کے نام سے پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے فن کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
View this post on InstagramIntroducing the Brand Ambassadors of NASFF #nasff21 #YouAreTheFuture #ShowcasingPakistan
مختصر فلموں کے عنوان میں پاکستان کے رنگ، وادی سندھ کی قدیم تہذیب، پاکستانی ثقافت و ہم آہنگی، چھوٹی صنعتیں و خوشحالی، پاکستان میں فلاحی کام اور زرعی مصنوعات کی قدر افزائی شامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے باقاعدہ طور پر اصول و ضوابط موجود ہیں۔
فیسٹیول میں شامل کیے گئے موضوع میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان کو یکم جنوری 2021ء سے قبل رجسٹریشن کروانی ہوگی جب کہ دستاویزی فلم کا پروجیکٹ جمع کرانے کی تاریخ 10 مارچ 2021ء ہے۔ یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ بہترین مختصر دستاویزی فلم بنانے والوں کو نہ صرف ایوارڈ دیا جائے گا بلکہ دنیا کے بہترین فلم ساز انسٹی ٹیوٹ کے لیے اسکالر شب بھی دی جائے گی۔
نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان نسل کی صلاحتیوں کو سامنے لانے کے لیے شوبز سے وابستہ فنکاروں نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے زور دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official) on
مقامی ویب سائٹ کے مطابق مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کے اداکار وہاج علی کا اس فیسٹیول کے حوالے سے کہنا تھا کہ عام طور سے یہی سننے کو ملتا ہے کہ نوجوانوں کو اچھے مواقع نہیں ملتے لیکن میں انہیں کہنا چاہوں گا کہ یہ وقت اب شکایت کرنے کا نہیں بلکہ کچھ کر دکھانے کا ہے، آپ لوگوں کے لیے نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول موجودہ وقت کے لحاظ سے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس ٹیلنٹ ہے تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ موقع آپ لوگوں کے لیے ہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz) on
اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں دکھانے کے لیے یہ سب سے بہترین موقع ہے اور مجھے اس فیسٹیول کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔