ایک منٹ میں سب سے زیادہ انڈے منہ سے اُچکنے کا عالمی ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  منگل 10 نومبر 2020
ریکارڈ کرنے والا امریکی شہری سائنسی علوم کے فروغ کے لیے  150 سے زائد ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے ۔ (فوٹو۔ ویڈیو گریب)

ریکارڈ کرنے والا امریکی شہری سائنسی علوم کے فروغ کے لیے 150 سے زائد ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے ۔ (فوٹو۔ ویڈیو گریب)

ایڈاہو: گیند کی طرح دور سے اچھالے گئے انڈوں کو صحیح سلامت منہ سے پکڑنے کا نیا عالمی ریکاڈ بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو کے  ڈیوڈ رش نے منہ سے انڈے اچک کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ ڈیوڈ اس سے قبل 150  مرتبہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز بنا چکا ہے۔ ڈیوڈ سائنسی تعلیم کے فروغ کے لیے  مختلف ریکارڈز بناتا ہے۔

اس بار ڈیوڈ نے اپنے پڑوسی جوناتھن کی مدد سے ایک منٹ کے اندر سب سے زیادہ انڈے منہ سے اچکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ اس نے ساڑھے چھ فٹ کے فاصلے اچھالے گئے 36 انڈوں میں سے 24 کو منہ سے اچک لیا جن میں سے 18 صحیح سلامت رہے۔

اس کوشش میں اس کا ہونٹ بھی زخمی ہوا لیکن وہ 17 انڈے منہ سے اچکنے کا عالمی ریکارڈ توڑنا چاہتا تھا اس لیے ڈیوڈ نے اس تکلیف کی پروا نہیں کی اور کوشش جاری رکھی جس میں بالآخر کام یاب رہا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔