- بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق
- ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی
- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
عرب امارات میں قومی پرچم کی توہین پر 5 لاکھ درہم جرمانہ اور25 سال قید

امارات کی رکن ریاستوں ،خلیج تعاون تنظیم ممالک یا کسی بھی دوسرے ملک کے پرچم کی توہین پر بھی سزا کا اطلاق ہوتا ہے(فوٹو، فائل)
دبئی: متحدہ عرب امارات میں قومی پرچم کی توہین پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے محکمہ انصاف نے عوامی آگاہی کے لیے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام کے مطابقی عوامی مقامات یا عوامی آمدو رفت کے لیے کھلی جگہوں پر اماراتی پرچم کی توہین کرنے والوں کے لیے ملکی قانون میں سخت سزائیں موجود ہیں۔
پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 1971 کے دوسرے وفاقی قانون کا آرٹیکل تین متحدہ امارات کے پرچم سے متعلق ہے جس کے مطابق قومی پرچم کو گرانے، پھینکنے، نقصان پہنچانے یا کسی بھی طریقے سے اس کی توہین کرنے والے کو کم سے کم 10 برس اور زیادہ سے زیادہ 25 برس کی قید ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ قومی پرچم کی توہین کے مرتکب پر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔
پبلک پراسیکیوٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رکن ریاستوں ،خلیج تعاون تنظیم ممالک یا کسی دوسرے ملک کے پرچم کی توہین پر بھی یہی قانون لاگو ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔