- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
اظہار قاضی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی
لاہور: ٹی وی اور فلم کے اداکار اظہار قاضی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی۔
اظہار قاضی 1955ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے بطور انجنیئر اسٹیل مل میں ملازمت کرنے لگے۔ انھوں نے کیرئیر کا آغاز 1984ء میں پی ٹی وی کراچی مرکز کی ڈرامہ سیریز کے کھیل ’’تھکن‘‘ میں مختصر کردار سے کیا جس میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’’گردش‘‘ میں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا۔ ممتاز ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے اظہار قاضی کو دیکھتے ہی ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ میں ہیرو کی آفر کردی جس میں انھوں نے اتنی خوبصورت کردار نگاری کا مظاہرہ کیا کہ پرستاروں نے انھیں پاکستانی امیتابھ کا خطاب دے دیا۔
1988ء میں ان کی شادی ہوئی ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ مرحوم نے 20 سال کے عرصہ میں صرف 85 فلموں میں کام کیا۔ اظہار قاضی فلم انڈسٹری کے لوگوں کے رویوں سے بہت زیادہ دلبرداشتہ تھے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے عروج کے دور میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر کراچی واپس آگئے اور فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اظہار قاضی کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک سیریلی آواز کے مالک تھے۔ انھوں نے اپنی آواز میں ایک آڈیو البم بھی تیار کرلیا تھا جس کی ریلیز کے لیے وہ کوشش کررہے تھے جب کہ 24 دسمبر 2007ء کو بھی ایک نجی تقریب میں گیت گاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔