پنجاب اسمبلی، توہین آمیز خاکوں کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 11 نومبر 2020
اپوزیشن کا دوسرے روز بھی احتجاج،ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا
فوٹو: فائل

اپوزیشن کا دوسرے روز بھی احتجاج،ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا فوٹو: فائل

 لاہور:  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہوا جس میں فرانس میں توہین آمیز خاکو ں کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کی جانب سے متنازع بیان کیخلاف مذمتی قرار دار متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔

وزیر قانون بشارت راجہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس پر متنازعہ بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اٹھایا جائے اور یہ مطالبہ کیا جائے کہ جس طرح ہولو کاسٹ کی تشہیر پر پابندیاں عائد ہیں اسی طرح توہین رسالت کی تشہیر پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ اسلاموفوبیا پر قابو پایا جا سکے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔