بھارت سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، کاشف خان

کلچرل رپورٹر  منگل 24 دسمبر 2013
پاکستانی فنکاروں نے ہمیشہ بھارتی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شاندار خیر مقدم کیا ہے، کاشف خان  فوٹو: فائل

پاکستانی فنکاروں نے ہمیشہ بھارتی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شاندار خیر مقدم کیا ہے، کاشف خان فوٹو: فائل

کراچی: کامیڈی اداکار اور کمپیئر کاشف خان نے کہا کہ ہم جب بھی بھارت کے دورے پر گئے ہماری خواہش رہی کہ دونوں ممالک کے عوام کو مثبت پیغام دیں سکیں پیار محبت کا پیغام کیونکہ ہم نے ہمیشہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خوشگوار بنانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستانی فنکاروں نے ہمیشہ بھارتی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شاندار خیر مقدم کیا ہے اسی طرح بھارت میں ہمیں بھی ہمیشہ پذیرائی ملی ہے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف متعدد بار اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں ہمیں ان تعلقات بہتر بنانے پرتوجہ دینی چاہیے ثقافتی اور تجارتی شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیئں یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔