16نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 11 نومبر 2020
دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی، ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن۔ فوٹو: فائل

دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی، ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان ریلوے 16 نومبر بروز پیر سے کے سی آر کو مرحلہ وار بحال کر رہی ہے۔

ترجمان کراچی ریلوے کے مطابق ابتدائی طور پر کے سی آر کو پیپری سے لانڈھی سے اورنگی تک چلایا جائیگا، دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی۔

ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن کے مطابق ٹرینوں کے اوقات صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہونگے جب کہ مکمل سفر 60 کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے ہو گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔