سرحدوں کا دفاع ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمہ وقت تیارہیں، چیف آف دی نیول اسٹاف

ویب ڈیسک  بدھ 11 نومبر 2020
ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور آلات کا بھرپور استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے،امیرالبحر: فوٹو: ایکسپریس

ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور آلات کا بھرپور استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے،امیرالبحر: فوٹو: ایکسپریس

سجاول: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے وہ ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرِیکس ایریا کا دورہ کیا۔ سجاول میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔ نیول چیف نے جنوب مشرقی سرحد کے ساتھ موجود اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی امیر البحر کو کرِیکس ایریا میں درپیش خطرات اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مشکل موسمی حالات اور دشوارگزارعلاقے میں فرائض کی انجام دہی پرجوانوں کے حوصلے اورعزم کوسراہا۔

امیرالبحرکا کہنا تھا کہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اورآلات کا بھرپوراستعمال بھی اہمیت کا حامل ہے، سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے اورپاک بحریہ اس کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔