- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
بلوچستان، غریب صوبے کے امیر ارکان اسمبلی دبئی میں جائیدادوں کے مالک

نواب اسلم رئیسانی 21 ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹرین بن گئے
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
ممبر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور چالیس ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں، ان کے پاس 60 تولے سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ہے، جبکہ ایک کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد رقم نقد اور چار لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد رقم بنک میں موجود ہے۔
سردار یار محمد رند 14 ہزار ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں، ان کی ڈیرہ مراد جمالی میں رہاشی پلاٹ کی قیمت 30 لاکھ روپے، کوئٹہ میں گھر دو کروڑ روپے اور اسلام آباد میں ساڑھے تین کروڑ کا گھر ہے، ان کے میرینا دبئی میں دو اپارٹمنٹ کی قیمت تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جبکہ دبئی میں ولاز کی قیمت چار کروڑ بیس لاکھ روپے ہے، ان کے پاس 646 تولے سونا اور دو کروڑ 88 لاکھ روپے کی چار گاڑیاں بھی ہیں، ان کے پاس 12 لاکھ کیش ،63 لاکھ درہم، 85 لاکھ روپے کا فرنیچر ہے۔ سردار یار محمد کے پاس پچیس کروڑ روپےسے زائد زرعی اجناس اور بیس لاکھ روپےکا ذاتی اسلحہ ہے۔
ممبر بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی 21 ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹرین بن گئے۔ ان کی زرعی زمین 19 کروڑ ، رہائشی پلاٹ ایک ارب 79 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ وہ تین ارب 75 کروڑ روپےسے زائد گاڑیوں کے مالک ہیں۔ ان کے اکاوئنٹ میں 51 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد رقم ہے جبکہ 23 کروڑ روپے کے جانور بھی ہیں۔ ان کی یورپی ملک مالٹا میں ایک ارب 73 کروڑ اٹھاون لاکھ روپے سے زائد جائیداد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔