- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
بحرین کے وزیراعظم 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
روچیسٹر، منی سوٹا: دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے بحرین کے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ 84 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی بی اے کے مطابق وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ امریکا کے مائیو اسپتال میں کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ وزیراعظم کی میت کو وطن واپس لا کر تدفن کی جائے گی۔
بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسىٰ بن سلمان الخليفة نے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان کے انتقال پر ملک بھر میں ہفتے بھر کے سوگ کا اعلان کیا کیا ہے جب کہ وزارتیں اور سرکاری محکمے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔
24 نومبر 1935 کو پیدا ہونے والے شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ بحرین کی آزادی سے ایک سال قبل یعنی 1970 سے وزیرعظم کے عہدے پر فائز ہیں اور آخری سانس تک وزیراعظم رہ کر دنیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔
علاوہ ازیں وہ ملک کے ریاستی کونسل کے سربراہ اور سپریم ڈیفنس کونسل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔