یروشلم کی بلدیہ نے صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک  بدھ 11 نومبر 2020
صدر ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن میں جوبائیڈن نے شکست دی تھی، فوٹو : فائل

صدر ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن میں جوبائیڈن نے شکست دی تھی، فوٹو : فائل

یروشلم: امریکی صدارتی الیکشن میں شکست کے بعد اسرائیل کی یروشلم میونسپل نے ایک اشتہار میں صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد یروشلم کی بلدیہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک اشتہار شیئر کیا جس میں لکھا گیا تھا کہ ’’ صدر ٹرمپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ میونسپلٹی میں متعدد ایسے عہدے خالی ہیں جس کے لئے صدر ٹرمپ اہل ہوسکتے ہیں‘‘۔

اشتہار میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو بھی مخاطب کرکے لکھا گیا تھا کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ! ہمارے یہاں ملازمتوں کا  ’جاب بورڈ‘ ہر دن قابل قدر پیش کشوں کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اس اشتہار کے ساتھ ایک لنک بھی دیا گیا تھا۔

minicipal offer job to  trump

یروشلم بلدیہ کے فیس بک پیچ یہ شائع ہونے والے اس اشتہار کو اعتراضات کے بعد صفحے سے ہٹا دیا گیا اور بلدیہ کے ایک ترجمان نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ یہ پوسٹ غلطی اور نادانستہ طور پر اپ لوڈ کی گئی تھی جسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔