کورونا کی دوسری لہر; راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک  بدھ 11 نومبر 2020
راولپنڈی کے چار ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ (فوٹو، فائل)

راولپنڈی کے چار ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ (فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: کورونا وائر وبا کی دوسری لہر میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے راولپنڈی کے چار ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرکے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی۔

پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے چار ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لگانے کا نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون، عباسی آباد، فوجی فاؤنڈیشن یونیورسٹی نیو لالہ زار اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کو سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کردیا گیا ہے۔

ہاٹ سپاٹ علاقوں میں کریانہ، آٹا چکی، دودھ دہی، تندور،م پٹرول پمپس اورپھل سبزی کی دکانیں صبح 9بجے سے شام 7 بجے تک کھل سکیں گی، جبکہ میڈیکل سٹورز، پرائیوٹ ہسپتال اور دیگر لیبارٹریاں 24 گھنٹے کام جاری رکھ سکیں گی۔

ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، تجارتی مراکز، ہوٹلز بند رہیں گے۔ ان علاقوں میں مکینوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی جائے گی اور ان علاقوں میں باہر سے آنے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔