نمائش چورنگی اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

اسٹاف رپورٹر  منگل 24 دسمبر 2013
گرومندر سے نمائش چورنگی تک متصل شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

گرومندر سے نمائش چورنگی تک متصل شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کی غرض سے پولیس نے سر شام ہی کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ۔

جبکہ نمائش چورنگی کے اطراف متعدد سڑکیں بھی عام ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر آج نکالے جانے والے مرکزی جلوس کی حفاظت فول پروف بنانے کی غرض سے پولیس نے اطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردیں، پولیس اہلکاروں نے ماڑی پور روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی اور کئی کنٹینرز قبضے میں لے کر نمائش چورنگی کے اطراف پہنچادیے، پولیس نے گرومندر سے نمائش چورنگی تک متصل شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا،کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ اور سڑکیں بند ہونے سے بھی شہریوں کو ٹریفک جام کی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔