ڈیرہ اسماعیل خان؛ نہر میں ڈوبنے والے 22 افرادکی لاشیں مل گئیں، 6 کو بچالیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 11 نومبر 2020
3 روز پہلے رکشے میں سوار 28 افراد شادی سے واپس آرہے تھے کہ رکشہ اچانک نہرمیں گرگیا اور مکمل ڈوب گیا تھا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

3 روز پہلے رکشے میں سوار 28 افراد شادی سے واپس آرہے تھے کہ رکشہ اچانک نہرمیں گرگیا اور مکمل ڈوب گیا تھا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں سی آر بی سی نہرمیں ڈوبنے والے 22 افراد کی لاشیں مل گئیں جب کہ 6 افراد کو بچا لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 روز پہلے رکشے میں سوار 28 افراد شادی سے واپس آرہے تھے کہ رکشہ اچانک نہرمیں گرگیا جس سے رکشے میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان میں رکشہ  نہر میں جا گرا

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے 3 روز سے کوششیں کرکے 22 افراد کی لاشوں کونکال لیا جب کہ 6 افراد کو زندہ بچا لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔