پاک ایران تعاون سے خطے میں امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،آرمی چیف

ایکسپریس نیوز  بدھ 11 نومبر 2020
خطےمیں امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، ایرانی وزیر خارجہ . فوٹو : آئی ایس پی آر

خطےمیں امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، ایرانی وزیر خارجہ . فوٹو : آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک ایران وسیع ترتعاون سے خطے میں امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوستانہ تعلقات، ہمسائیگی سے متعلق امور، سرحدی اور دفاعی امور، امن اور علاقائی سلامتی کے امور  بالخصوص افغان مفاہمتی عمل اور بارڈر مینجمنٹ پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛وزیراعظم سے ایرانی و زیرخارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں کہا کہ پاک ایران وسیع ترتعاون سےخطےمیں امن واستحکام پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ  جواد ظریف نے کہا کہ خطےمیں امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔