ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین پر متبادل راستوں کا اعلان کر دیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 24 دسمبر 2013
چہلم امام حسین  کے جلوس کی گزر گاہ کے راستے پررینجرز اہلکار عارضی چوکی میں چوکس کھڑا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

چہلم امام حسین کے جلوس کی گزر گاہ کے راستے پررینجرز اہلکار عارضی چوکی میں چوکس کھڑا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی:  ٹریفک پولیس نے چہلم حضر ت امام حسین کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کی طرف سے جاری اعلامیے کے تحت آج 24 دسمبر بروز منگل چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کیلیے انتظامات کیے ہیں جس کے تحت منگل کو ایک جلوس نشتر پارک سے دو پہر ایک بجے برآمد ہوگا جلوس سے قبل علم جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے 9 بجے برآمد ہوگا اور یہ جلوس نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور اس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس کے نشتر پارک سے برآمد ہونے پر آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار بہادر یار جنگ روڈ کوسٹ گارڈ ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔

تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آئے گا اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا، لیاقت آباد سے آنیوالی ٹریفک کو ڈاک خانہ سے بائیں طرف الطاف علی بریلوی روڈ کی جانب پرانی سبزی منڈی، یونیورسٹی روڈ ، یو ٹرن ، جیل فلائی اوور ، نیو ایم اے جناح روڈ، پی پی چورنگی ، دادا بھائی نورجی ، کشمیر روڈ ، سوسائٹی سگنل ، شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل ، لکی اسٹار ، سرور شہید روڈ ، فاطمہ جناح روڈ ، مولانا دین محمد وفائی روڈ ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا وہ تمام ٹریفک جو اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آئے گا اسے نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی ۔

 photo 3_zps620c4235.jpg

البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نور جی روڈ ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچیں گی وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10سے ناظم آباد چورنگی نمبر2کی طرف موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ حبیب بینک چوک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گا، وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جائے گا اسے براستہ راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، سرشاہ سلیمان روڈ ، حسن اسکوائر، لیاقت آباد نمبر10، ناظم آباد چورنگی نمبر 2 حبیب بینک چوک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی، ہر قسم کی گاڑی کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سوائے ان گاڑیوں کے جن کے ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا پرمٹ (اسٹیکر) چسپاں ہوگا، مرکزی جلوس کا اگلا سرا ایم اے جناح روڈ، مینسفلڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اور دوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گا اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف ذیلی چوراہوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی پریڈی اسٹریٹ ایم اے جناح روڈ ، کورٹ روڈ چوک اور فریسکو چوک سے کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کے جلوس مکمل طور پر اس چوک سے گزر نہیں جاتا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی قسم کی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے چہلم حضر ت امام حسین کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کی طرف سے جاری اعلامیے کے تحت آج 24 دسمبر بروز منگل چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کیلیے انتظامات کیے ہیں جس کے تحت منگل کو ایک جلوس نشتر پارک سے دو پہر ایک بجے برآمد ہوگا جلوس سے قبل علم جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے 9 بجے برآمد ہوگا اور یہ جلوس نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور اس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس کے نشتر پارک سے برآمد ہونے پر آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار بہادر یار جنگ روڈ کوسٹ گارڈ ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آئے گا اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا، لیاقت آباد سے آنیوالی ٹریفک کو ڈاک خانہ سے بائیں طرف الطاف علی بریلوی روڈ کی جانب پرانی سبزی منڈی، یونیورسٹی روڈ ، یو ٹرن ، جیل فلائی اوور ، نیو ایم اے جناح روڈ، پی پی چورنگی ، دادا بھائی نورجی ، کشمیر روڈ ، سوسائٹی سگنل ، شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل ، لکی اسٹار ، سرور شہید روڈ ، فاطمہ جناح روڈ ، مولانا دین محمد وفائی روڈ ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا وہ تمام ٹریفک جو اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آئے گا اسے نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نور جی روڈ ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچیں گی وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10سے ناظم آباد چورنگی نمبر2کی طرف موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ حبیب بینک چوک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گا، وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جائے گا اسے براستہ راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، سرشاہ سلیمان روڈ ، حسن اسکوائر، لیاقت آباد نمبر10، ناظم آباد چورنگی نمبر 2 حبیب بینک چوک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی، ہر قسم کی گاڑی کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی سوائے ان گاڑیوں کے جن کے ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا پرمٹ (اسٹیکر) چسپاں ہوگا، مرکزی جلوس کا اگلا سرا ایم اے جناح روڈ، مینسفلڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اور دوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گا اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف ذیلی چوراہوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی پریڈی اسٹریٹ ایم اے جناح روڈ ، کورٹ روڈ چوک اور فریسکو چوک سے کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کے جلوس مکمل طور پر اس چوک سے گزر نہیں جاتا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی قسم کی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔