ایک فرد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی، ٹیم کلیئر ہے، پی سی بی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 12 نومبر 2020
مروجہ قواعد کے مطابق اسکواڈ میں شامل دیگر تمام اراکین کے کورونا ٹیسٹ کے لیے گئے جن کے نتائج منفی آئے۔ فوٹو: فائل

مروجہ قواعد کے مطابق اسکواڈ میں شامل دیگر تمام اراکین کے کورونا ٹیسٹ کے لیے گئے جن کے نتائج منفی آئے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پی ایس ایل 5 کے پلے آف مرحلے میں کورونا کیسز بڑھنے لگے۔

پی سی بی نے تصدیق کردی کہ مقابلوں میں شریک ٹیم کے ایک اور فرد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی،اسے فوری طور پر ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا، بعدازاں مروجہ قواعد کے مطابق اسکواڈ میں شامل دیگر تمام اراکین کے کورونا ٹیسٹ کے لیے گئے جن کے نتائج منفی آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔