ٹیم میں کیوں شامل نہیں ہو سکا مصباح صاحب بتا سکتے ہیں، محمد عامر

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 12 نومبر 2020
محمد عامر کو منتخب نہ کرنا نا انصافی ہے، صحافی شعیب جٹ۔ فوٹو: فائل

محمد عامر کو منتخب نہ کرنا نا انصافی ہے، صحافی شعیب جٹ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: محمد عامر نے تنقید کا رخ مصباح الحق کی جانب موڑ دیا۔

ٹویٹر پر صحافی شعیب جٹ نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سر پر ہے،دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں،فہیم اشرف، وہاب ریاض، سہیل خان اور عماد شامل ہیں، فٹنس مسائل کا شکار نسیم شاہ بھی موجود ہیں، محمد عامر کو منتخب نہ کرنا نا انصافی ہے۔

اس کا جواب دیتے ہوئے پیسر نے کہا کہ مصباح صاحب ہی وجہ بتا سکتے ہیں مگر ٹیم گرین کیلیے میری نیک خواہشات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔