دورانِ بیٹنگ دل کی دھڑکن بے ترتیب، ویمن کرکٹر کو اسپتال جانا پڑگیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 12 نومبر 2020
گزشتہ سال فروری میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کے دوران بھی ان کے ساتھ ایسا ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ سال فروری میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کے دوران بھی ان کے ساتھ ایسا ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

سڈنی: ویمنز بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی جنوبی افریقی کرکٹر میریزین کیپ کو دوران بیٹنگ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے پر اسپتال جانا پڑگیا۔

میریزین کیپ دل کے مرض میں مبتلا اور دھڑکن پر نظر رکھنے کیلیے ایک مانیٹر استعمال کرتی ہیں، پرتھ اسکورچرز کے خلاف میچ میں وہ 33 رنز پر بیٹنگ کررہی تھی جب دھڑکن بے ترتیب ہوئی، جس پر انھوں نے میڈیکل اسٹاف کو طلب کیا اور پھر ریٹائرڈ ہوکر باہر چلی گئیں۔

اگرچہ وہ بعد میں بولنگ کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں مگر اس کی اجازت دینے کے بجائے انھیں بطور احتیاط معائنے کیلیے اسپتال لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ فروری میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کے دوران بھی ان کے ساتھ ایسا ہوا تھا،بعد میں وائرل بیماری کی وجہ سے وہ آسٹریلیا سے سیمی فائنل نہیں کھیل پائی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔