جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنمائوں کو قید کی سزائیں

کورٹ رپورٹر  جمعرات 12 نومبر 2020
پروفیسرظفراقبال، یحییٰ مجاہد کو مجموعی طور پر 16،16سال جبکہ پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔فوٹو: فائل

پروفیسرظفراقبال، یحییٰ مجاہد کو مجموعی طور پر 16،16سال جبکہ پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔فوٹو: فائل

 لاہور: جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں جبکہ پانچ رہنماؤں پر چھ مقدمات میں فرد جرم بھی عائد کر دی۔

اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو مجموعی طور پر 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔