مریم نواز کی حلیمہ سلطان سے مشابہت کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک  جمعرات 12 نومبر 2020
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ مریم نواز کو حلیمہ سلطان سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دے رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا خیال اس کے برعکس ہے، فوٹوسوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ مریم نواز کو حلیمہ سلطان سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دے رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا خیال اس کے برعکس ہے، فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کے درمیان موازنہ کیاجارہاہے اور پاکستانی صارفین دونوں کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

گزشتہ روز مریم نواز گلگت بلتستان کے علاقے نگر خاص میں انتخابی جلسے کے دوران بالکل ہی منفرد انداز میں نظر آئیں۔ عموماً مریم نواز جلسوں وغیرہ میں شلوار قمیض اور ڈوپٹہ پہنتی ہیں لیکن جب سے گلگت بلتستان گئی ہیں وہاں کے روایتی ملبوسات میں نظر آرہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی مریم نے نواز گلگت بلتستان کا مقامی لباس اور روایتی ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ ان کا یہ روپ بہت حد تک ترک اداکارہ حلیمہ سلطان سے مشابہہ تھا۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز کا یہ انداز وائرل ہوگیا اور تقریباً ہر پلیٹ فارم پر  مریم نواز اور حلیمہ سلطان کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ جس میں حیرت انگیز طور پر دونوں ہی نیلے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں اور دونوں نے ماتھا پٹی بھی پہنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ مریم نواز کا موازنہ ترک اداکارہ سے کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

https://twitter.com/Itsleo456/status/1326512231236988928

کچھ لوگ تو مریم نواز کو حلیمہ سلطان سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دے رہے ہیں لیکن وہ لوگ جو حلیمہ کے کردار کو بے حد پسند کرتے ہیں ان کے خیال میں حلیمہ اب بھی مریم نواز سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

جہاں کچھ لوگوں نے مریم نواز کے انداز کی تعریف کی وہیں بہت سے لوگوں نے ان پر حلیمہ سلطان کی طرح نظر آنے پر طنز بھی کیا کسی نے کہا مریم نواز حلیمہ سلطان کا سستا ورژن ہیں جب کہ کچھ نے کہا کہ مریم نواز نے حلیمہ سلطان کو کاپی کیا ہے۔

کچھ لوگ تو اس بات سے حیرت زدہ نظر آئے کہ واقعی مریم نواز نے حلیمہ سلطان کی طرح کا روپ اختیار کیا ہے؟ کچھ لوگوں نے کہا یہ دونوں ہی بہت اچھی اداکارائیں ہیں۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا اگر آپ حلیمہ سلطان کو آن لائن آرڈر کریں تو ڈیلیوری اس طرح کی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔