- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں۔
مریم نواز کے حالیہ انٹرویو پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں، یہ فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، یہ کس منہ سے ایسی باتیں کررہے ہیں، جب یہ نہ ملنے کا فیصلہ کر چکے تو رابطوں کی باتیں کیوں کر رہے ہیں۔ پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ اور ہمیں بٹھاؤ۔ قوم کو بتائیں قریبی ساتھی کون ہیں اور ان سے کیا رابطہ کیا گیا؟۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد سیاست میں ہلچل ہوگی، 15 نومبر کے بعد اس سے بھی زیادہ غیر ذمہ دارانہ بیانات آئیں گے۔ ڈیڑھ سے دو ماہ میں (ن) لیگ سے آوازیں آئیں گی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ پوری دنیا میں اسٹیبلشمنٹ رابطے میں ہوتی ہیں، فوج کے لوگ (ن) لیگ کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے، فوج نے اپنے لوگوں کو چارج شیٹ کرکے ان کی زبانیں بند کیں۔
ان ہاؤس تبدیلی یا مائنس عمران خان فارمولے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی ان ہاوَس تبدیلی اپوزیشن کا حق ہے، آزما کر دیکھ لیں، شکست ان کا مقدر ہے، ان ہاوَس تبدیلی میں بھی شکست ہوگی، پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ اور ہمیں بٹھاؤ، نوازشریف کے بیانیے کی قیمت انہیں ادا کرنی پڑے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔