ریٹائرمنٹ پر کسی ساتھی پلیئر پر انگلی نہیں اٹھائی، گریم سوان کی وضاحت

اے ایف پی  منگل 24 دسمبر 2013
میں نے انگلش ڈریسنگ روم یا اس میں موجود لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ،سوان۔فوٹو:فائل

میں نے انگلش ڈریسنگ روم یا اس میں موجود لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ،سوان۔فوٹو:فائل

میلبورن: انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے انگلش آف اسپنر گریم سوان نے واضح کیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیان میں کسی ساتھی پلیئر پر انگلی نہیں اٹھائی۔

گذشتہ روز کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے انھوں نے کہا تھا کہ اس وقت جو لوگ کھیل رہے ہیں انھیں احساس ہی نہیں کہ خود ان کی پشت پر کیا سوار ہے اور جس دن وہ اسے کاٹے گا تب انھیں معلوم ہوگا، جس پر سابق کپتان مائیکل وان اور دیگر نے اسے موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی جانب اشارہ قرار دیا تھا تاہم سوان نے ٹویٹر پر واضح کیا کہ میں نے انگلش ڈریسنگ روم یا اس میں موجود لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی وان اور پرنگلے جیسے لوگوں کو کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہیے، تاہم سوان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انھوں نے کس کی جانب اشارہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔