نمایاں اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 12 نومبر 2020
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے(فوٹو، فائل)

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے50کروڑ ڈالرز کے قرض کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر19ارب90کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق6نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں55کروڑ33لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر55کروڑ79لاکھ ڈالرز اضافے سے 12ارب74کروڑ5لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر46لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب16کروڑ64لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ گزشتہ ہفتے امریکا سے قرضے  کی مد میں اسٹیٹ بینک کو 50کروڑ ڈالرز موصول ہوئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔