اپوزیشن گورننس کی کمزوریاں اجاگر کرکے قوم کی خدمت کر سکتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک  جمعرات 12 نومبر 2020
عوامی مسائل کے حل کے لیے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے، جام کمال۔ فوٹو، فائل

عوامی مسائل کے حل کے لیے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے، جام کمال۔ فوٹو، فائل

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گورننس کی کمزوریاں اجاگر کرکے قوم کی خدمت کر سکتی ہے۔

جام کمال نے اپنی ٹویٹ میں اپوزیشن سے متعلق لکھا کہ اپوزیشن گورننس کی کمزوریاں اجاگر کرکے قوم کی خدمت کرسکتی ہے اس ضمن میں  اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی لکھا کہ اپوزیشن قانون سازی سے متعلق حکومت کو تجاویز پیش کرے کیوں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔