پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برا دری کے حقوق کا خیا ل رکھا،شرمیلا فاروقی

اسٹاف رپورٹر  منگل 24 دسمبر 2013
25 دسمبر کا دن ہمارے لیے دوہری اہمیت رکھتا ہے،معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : فائل

25 دسمبر کا دن ہمارے لیے دوہری اہمیت رکھتا ہے،معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے حقوق اور خوشیوں کا خیال رکھا ہے۔

25 دسمبر کا دن ہمارے لیے دوہری اہمیت رکھتا ہے، اس دن کرسمس کی خوشیوں کے علاوہ پا کستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی بھی پیدا ئش ہوئی، آج کی تقریب میں مسیحی، ہندو، سکھ اور مسلم برادری کے نمائندگان نے یکجا ہوکر جس حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمارے لیے خوش آئند ہے، قائداعظم کا بھی یہ خیال تھا کہ تمام پاکستانی مذہب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانی بننے کو اہمیت دیں، تما مذا ہب کے لوگ پا کستان میں امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ ثقافت کی جانب سے نیشنل میوزیم پاکستان میں منعقدہ قائداعظم محمد علی جناح کے 137 ویں یوم پیدائش اور کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیک کاٹا، اس موقع پر شیری رحمن، حسنین مرز ا، فادر صا دق ڈینئل، جوزف کائوٹس، سیکریٹری ثقافت ثا قب سومرو، ڈائریکٹر جنرل ثقافت منظور کناسرو اور دیگر بھی شریک تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔