- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
اپوزیشن فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان

سیکیورٹی اخراجات کی وجہ سے ملک سے باہر نہیں جاتا، اقتدار میں آنے کے بعد بچوں تک سے ملنے نہیں گیا (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کا مقصد بھارت کو بالادستی فراہم کرنا ہے، اپوزیشن کی اس سے بڑی غداری اور کیا ہوگی کہ یہ لوگ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ اپنے آرمی چیف کے خلاف بغاوت کردو۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ملکی ادارے فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے، اس سے بڑی غداری اور کیا ہوگی کہ یہ لوگ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ اپنے آرمی چیف کے خلاف بغاوت کردو، بھلا یہ بات پاکستان کے مفاد میں ہے؟ نواز شریف نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ پر حملہ کیا، کیا کوئی محب وطن ایسا کرسکتا ہے؟ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو بدنام کرے، ملک میں ہائبرڈ وار کرے اور اس کے ٹکڑے کردے۔
انہوں ںے کہا کہ حسین حقانی کو سارے پاکستانی جانتے ہیں کہ وہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف کام کررہا ہے، پاکستانی فوج کو کمزور کرنے کا مقصد بھارت کو بالادستی فراہم کرنا ہے، دشمنوں کی پوری کوشش ہے کہ دہشت گردی اور دیگر ذرائع سے فوج اور ملک کو کمزور کیا جائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان اس وقت پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا چاہتا ہے، نواز شریف کے بیانات کی وجہ سے آج ہندوستانی میڈیا پیش کرتا ہے کہ عمران خان کوئی ولن ہے اور نواز شریف کوئی بہت بڑی ڈیمو کریٹک شخصیت ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں اپنی فوج کو سپورٹ کرنا چاہیے، ایران، افغانستان، شام سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں کیا کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، اگر پاکستان عالمی سازشوں سے بچا ہوا ہے تو صرف فوج کی وجہ سے ہے لیکن اس کے برعکس یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے ملکی اداروں کو کمزور کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا بزنس کیا ہے؟ یہاں سے پیسے چوری کیے اور وہاں ظاہر کردیے، ان سے پوچھا جائے کہ پیسے کہاں سے آئے؟ تو یہ لوگ بتا ہی نہیں سکتے کہ کہاں سے آئے؟ آئی ایس آئی کو ان کے باہر کے سارے اثاثوں کا پتا چل گیا تاہم آف شور کمپنیوں کو ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، اگر پاناما لیکس نہ ہوتیں تو ان کی لندن کی جائیدادوں کا بھی نہیں پتا چلتا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر کے بعد سے میں نے کسی سے پیسے نہیں مانگے اپنی کمائی پر گزارا کیا، اپوزیشن کی کرپشن نے ملک تباہ کردیا اور انہوں نے قرضے لے کر ملک چلایا، ان لوگوں نے فیفٹ بل میں ہمیں بلیک میل کیا اور پھر کہتے ہیں کہ این آر او کب مانگا۔
عمران خان نے کہا کہ کرکٹر تھا تو کچھ اور مزاج تھا تاہم سیاست میں آنے کے بعد خود کو بدلنا پڑا، اس وقت سیکیورٹی اخراجات کی وجہ سے ملک سے باہر گھومنے نہیں جارہا حتی کہ برسراقتدار آنے کے بعد سے اپنے بچوں سے ملنے بھی لندن نہیں گیا۔
فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں معاون خصوصی اطلاعات بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان کی بہت ضرورت تھی، ہمارے وزیر اتنی بات نہیں کررہے تھے جتنی کرنی چاہیے، عثمان بزدار کی کمزوری یہ ہے کہ وہ میڈیا کو نہیں دیکھتے، ان میں میڈیا کا سامنا کرنے اعتماد نہیں لیکن وہ اپنا کام بہترین طریقے سے کررہے ہیں جبکہ فیاض چوہان بھی اچھا کام کررہے تھے۔
عثمان بزدار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ملکی سربراہ کم اخراجات کی مثال قائم کرتا ہے، گھر اگر قرضے سے چل رہا ہو تو عیاشی نہیں کی جاتی، عثمان بزدار ایک غریب ترین علاقے سے منتخب ہوئے انہیں سمجھ ہے کہ غریب آدمی کے مسائل کیا ہیں، جب آپ ایسے علاقوں سے آتے ہیں تو آپ کے رشتہ دار چاہتے ہیں کہ انہیں بھی کچھ مراعات ملیں کیوں کہ وہاں سے آپ کو ووٹ ملا ہوتا ہے اس کے مقابلے میں شہباز شریف نے صرف دو کمپنیوں سے 23 ارب روپے کی کرپشن کی، عثمان بزدار مجھ سے پوچھے بغیر کسی سے کوئی معاہدہ نہیں کرتے، میں ضمانت دیتا ہوں کہ پنجاب حکومت کو خسارے میں جانے نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارے جیب کترے مل کر شور مچارہے ہیں ان کی جلد پکڑ دھکڑ ہوگی، سارے جیب کترے مل کر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ حکومت گرادو لیکن ہم ان سے لوٹا گیا پیسہ لیے بغیر نہیں چھوڑیں گے، ہمیں ایسے ایسے ثبوت مل رہے ہیں کہ یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے، ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنا پیسہ بچانا ہے اور یہ میں بارہا کہتا رہا ہوں کہ جب بھی ان پر ہاتھ ڈالوں گا یہ لوگ اکٹھے ہوجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔