- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
جونی ڈیپ ’’فنٹاسٹک بیسٹس‘‘ سے خارج، پھر بھی ایک کروڑ ڈالر معاوضہ ملے گا

جونی ڈیپ اب فنٹاسٹک بیسٹس تھری میں کام نہیں کریں گے لیکن انہیں اس کا پورا معاوضہ ضرور ملے گا (فوٹو: فائل)
لندن: ممتاز ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو فنٹاسٹک بیسٹس تھری کی کاسٹ سے خارج کردیا گیا لیکن اب بھی انہیں صرف ایک سین میں کام کرنے کے عوض ایک کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ملے گی۔
چھ فلموں کی مشہور ترین سیریز ’’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار جونی ڈیپ ایک جانب اپنے ازدواجی معاملات کی وجہ سے بدنام ہوچکے ہیں۔ وہ حال ہی میں ایک برطانوی ناشر سے ہتکِ عزت کا مقدمہ بھی ہارچکے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں فلم میں کام کرنے پر 10 ملین ڈالر ملیں گے۔
فنٹاسٹک بیسٹ تھری میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا اور اب تک صرف ایک سین ہی فلمایا گیا ہے اس کے بعد فلم کمپنی وارنر برادرز نے ان سے دوری اختیار کی اور انہیں فلم سے نکال دیا۔
گزشتہ ہفتے وہ ایک اخبار سے مقدمہ ہارے جس میں اخبار نے جونی ڈیپ کو ’اپنی بیوی پر تشدد‘ کرنے والا قرار دیا تھا۔ اس کے بعد دیگر اخبارات میں بھی ایسی ہی خبریں رونما ہوئیں جو فلم سازوں اور جونی ڈیپ کے درمیان مزید عدم اعتماد اور بے چینی کی وجہ بنیں۔
’’فنٹاسٹک بیسٹ‘‘ سیریز ہیری پوٹر کا پری کوئل ہے اور اس کی تیسری فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں جاری ہے۔ جونی ڈیپ کے فلمی معاہدے میں یہ لکھا تھا کہ اگر بعد ازاں انہیں فلم سے ہٹایا جاتا ہے تب بھی ادارہ انہیں معاوضہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
واضح رہے کہ اعلیٰ ترین فلمی ستارے ایسے ہی معاہدوں پر دستخط کرتے ہیں اور جونی ڈیپ کو فلم سے نکالے جانے کے بعد بھی ایک کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی۔ اس معاہدے کو ’پے اور پلے‘ معاہدہ کہا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔