اکتوبر میں تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر 2.28 بلین ڈالر رہیں

سلمان صدیقی  جمعـء 13 نومبر 2020
عالمی فضائی سفر محدود ہونے سے بینکوں کے ذریعے رقوم بھیجی جارہی ہیں، مزمل اسلم
(فوٹو، فائل)

عالمی فضائی سفر محدود ہونے سے بینکوں کے ذریعے رقوم بھیجی جارہی ہیں، مزمل اسلم (فوٹو، فائل)

 کراچی:  گذشتہ ماہ ( اکتوبر میں ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کا حجم 2.28 بلین ڈالر رہا جب کہ اس طرح مسلسل پانچویں ماہ بیرون ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2019 کے مقابلے میں گذشتہ ماہ ترسیلات کا حجم 14 فیصد زائد رہا۔ مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر مجموعی طور پر 9.43 بلین ڈالر تارکین وطن کی ترسیلات کی صورت موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں  26.57 فیصد زائد ہے۔ مالی سال 2019-20 جولائی تا اکتوبر میں بیرون ممالک سے پاکستانیوں نے 7.45 بلین ڈالر بھیجے تھے۔

ٹینجنٹ کیپیٹل ایڈوائزرز کے سی ای او مزمل اسلم نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر مسلسل 2 بلین ڈالر سے اوپر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔