آئی ایم ایف کا بجلی، گیس مہنگی کیے بغیر6 ارب ڈالرپروگرام سے انکار

ارشاد انصاری  جمعـء 13 نومبر 2020
کوروناسےIMF کے لیٹر آف کمفرٹ سے مشروط دیگر ڈونرزکی فنانسنگ بھی رکی ہے،ذرائع
 فوٹو: فائل

کوروناسےIMF کے لیٹر آف کمفرٹ سے مشروط دیگر ڈونرزکی فنانسنگ بھی رکی ہے،ذرائع فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکس سے متعلق شرائط پر عملدرآمد کے بغیر6 ارب ڈالر کا پروگرام ٹریک پر لانے سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکس سے متعلق شرائط پر عملدرآمد کے بغیر6 ارب ڈالر کا پروگرام ٹریک پر لانے سے انکار کردیا تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ کی تکمیلِ کیلیے مذاکرات جاری ہیں البتہ دسمبر تک دوسرا اقتصادی جائزہ مکمل نہیں ہوسکے گا۔

وزارت خزانہ کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ جاری پروگرام پر واپس ٹریک پر لانے کیلیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات جاری ہیں جس کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کیساتھ مسلسل ڈیٹا شیئرنگ کی جارہی ہے، کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو جلد سے جلد ٹریک پر واپس لایا جاسکے اور دوسرا جائزہ مکمل کرکے آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط وصول کی جاسکے لیکن کورونا دوسری لہر نے مشکل میں ڈالدیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔