وزیراعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا، شبلی فراز

ویب ڈیسک  جمعـء 13 نومبر 2020
آگے بڑھنے کے یکساں مواقع سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاءاللہ: فوٹو: فائل

آگے بڑھنے کے یکساں مواقع سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاءاللہ: فوٹو: فائل

 کوئٹہ: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، آگے بڑھنے کے یکساں مواقع سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاءاللہ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ تربت کا پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزرا ء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔  وزیراعظم تربت میں جنوبی بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔