- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
- ایشیا کپ؛ ڈالرز دیکھ کر سری لنکا کی آنکھوں میں چمک آ گئی
- پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار
- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس جہاز پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ میں شمولیت

پی این ایس تبوک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ فوٹوانٹرنیٹ
اسلام آباد: رومانیہ میں تیارکردہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس جہاز پی این ایس تبوک کو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا۔
پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ میں کمشننگ کی تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان پاک بحریہ کے لیے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکا ہے۔ پاکستانی بحری بیڑے میں اس نئے جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے بھی جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔