آصف زرداری کی نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر اعتراض عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 13 نومبر 2020
آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابلِ سماعت نہیں، رجسٹرار آفس

آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابلِ سماعت نہیں، رجسٹرار آفس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی آصف زرداری کی درخواستوں پر اعتراض عائد کردیے۔

رجسٹرار آفس نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنس کو کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر چار اعتراض عائد کیے جن کے مطابق آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابلِ سماعت نہیں، نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کر چکا ہے۔

رجسٹرار آفس نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں، سپریم کورٹ رولز کے تحت دوبارہ نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔