- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
کشمور واقعہ؛ بچی کو بازیاب کرانے والے پولیس افسر کو قائداعظم میڈل دینے کی سفارش

ہم سب کوبحیثیت قوم اس واقعے نے جھنجوڑدیا ہے، مرتضی وہاب: فوٹو: فائل
کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کشمورواقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اوربحیثیت حکومتی ذمہ دارمیرے پاس الفاظ نہیں کہ اے ایس آئی محمد بخش برڑوکوخراج تحسین پیش کرسکوں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کشمورواقعے پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمورمیں بڑاوحشیانہ واقعہ منظرعام پرآیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم سب کوبحیثیت قوم اس واقعے نے جھنجوڑدیا ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ پولیس کشمورکے اے ایس آئی محمد بخش برڑونے بچی کو بچانے کے لیے کارروائی کی، بحیثیت حکومتی ذمہ داراوروالد میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ اس شخص کوخراج تحسین پیش کرسکوں، اس بہادرپولیس افسرکی بیٹی کوبھی سلام پیش کرتا ہوں، اس کی ہمت اور بہادری مثالی تھی، پولیس افسرمحمد بخش کوقائد اعظم پولیس میڈل دینے کے لئے وفاق کوخط لکھیں گے۔
ترجمان سندھ حکومت نے پولیس افسر کی بیٹی کیلئے بھی 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ بچی کے علاج کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کرتی ہے، اگربچی کوعلاج کی غرض سے بیرون ملک بھی لے جانا پڑا توحکومت سندھ پیچھے نہیں ہٹے گی۔
بچی کی حالت بدستور خراب
دوسری جانب تشدد اور اجتماعی جنسی درندگی کا شکار 4 سالہ بچی (ع) کی حالت بدستور خراب ہے۔ بچی کو مزید بہترعلاج کے لیے چانڈ کا چلڈرن سرجری وارڈ سے چائلڈ ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی ہدایات پر وومن کمیشن کی چیئرپرسن نزہت شاہین بھی چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے بچی کی عیادت کی اور والدہ سے بھی ملاقات کی۔
سرعام پھانسی کا مطالبہ
متاثرہ بچی کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے واقعے میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، بیٹی کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور سانس ٹھیک سے نہیں آرہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کرکشمورلے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے تھے۔
کشمورواقعے میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو کا کردارمثالی ہے جنہوں نے معصوم بچی کی بازیابی اورملزمان کی رسائی کے لیے اپنی اہلیہ اوربیٹی کی مدد فراہم کی اور بچی کو بازیاب کرواکر ملزم کو گرفتار کروایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔