- ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی
- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
ایف بی آر نے ملک کی مہنگی ترین شادی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

تقریب پر 2 ارب روپے خرچ کیے گئے
کراچی: ایف بی آر نےملک میں ہونے والی مہنگی ترین شادی کی تحقیقات کرتے ہوئے تقریب پر 2 ارب روپے خرچ کی تفصیلات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔
چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس امینہ حسن کی جانب سے ممبرآپریشن ایف بی آر کو ارسال کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ شادی کی مذکورہ تقریب میں راحت فتح علی خان کو 55 لاکھ روپے جبکہ عاطف اسلم کو 50 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں میڈیا اطلاعات کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ مولانا طارق جمیل کو نکاح پڑھانے کے عوض 10 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ شادی کی بارات کے لیے بک کرائے گئے کلب کو15 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے جبکہ دو ایونٹ منیجرز کو تقریبا 4 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
مہنگی ترین شادی کی اس تقریب میں پھولوں کی آرائش کے لئے سندس مصطفی کو 1 کروڑ روپے ادا ہوئے جبکہ ولیمہ کی سجاوٹ کے لئے متعلقہ ڈیکوریٹر کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ولیمہ کی سجاوٹ کے لئے بھی احسن حبیب کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ شادی کی تقریب میں دیگر پیشہ ورانہ خدمات کے عوض عرفان احسن کو 30 لاکھ روپے، موبی اسٹوڈیو کو 20 لاکھ روپے، اسامہ پرویز کو ساڑھے3 لاکھ روپے ادا کیےگئےجبکہ ولیمے اور بارات میں مہمانوں کو دیئے جانے والے کھانے پر بھی کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔
ان تمام اخراجات پر ٹیکس کی ادائیگی ہوئی یا نہیں ایف بی آر تحقیقات جاری رکھے ہوئےہے جبکہ شادی کا انتظام کرنے والے تمام افراد کی ٹیکس ادائیگیوں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔