پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 نومبر 2020
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اتارچڑھاو کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 158روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی اسطرح سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر انٹرنیشنل کے مقابلے میں 6پیسے کم ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔