عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 نومبر 2020
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھکر 1878 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 112200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 96193 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھکر 1200روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15پیسے بڑھکر 1011روپے 65پیسے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔