- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
آخرکار چین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دیدی
چین نے بالآخر امریکا کے 46ویں صدر جو بائیڈن کو متوقع کامیابی پر مبارکباد دے دی تاہم روس اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جانب سے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین، روس، اسرائیل اور ترکی نے امریکا کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھے؛ انتخابات میں میرے ووٹوں کوچوری کرکے بائیڈن کومنتقل کیا گیا
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر سب سے پہلے مبارکباد دینے والے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اس بار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے روسی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں الیکشن کے سرکاری نتائج کا انتظار ہے۔
واضح رہے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے 217 ووٹوں کے مقابلے میں 290 ووٹ حاصل کرلیے ہیں اور یوں ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔