- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
- کراچی پریس کلب سے ایم کیو ایم لندن کے متعدد کارکنان گرفتار
- خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان
کھیل کے بعد اب ثانیہ مرزا کی شوبز میں انٹری

ثانیہ مرزا ویب سیریز میں لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کی شکار خاتون کا کردار ادا کریں گی (فوٹو: فائل)
ممبئی: معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل کے بعد اب شوبز میں بھی انٹری دینے کی تیاری مکمل کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ’’ آلون ٹو گیدر‘‘ نامی ویب سیریز میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
پانچ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ٹیوبر کلوسس (ٹی بی) کے موضوع پر مشتمل ہے جو کہ بھارتی چینل ایم ٹی وی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جنوری میں نشر کی جائے گی۔ اس میں ٹی بی کے موثر علاج سے متعلق عوامی آگاہی دی جائے گی۔
ثانیہ مرزا نے ویب سیریز میں انٹری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی کا لاحق ایک دائمی مرض ہے۔ ٹی بی میں مبتلا افراد کی نصف افراد کی عمر 30 سال سے بھی کم ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بیماری نوجوان لوگوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ اس بیماری سے متعلق لوگوں کا نظریہ اور سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے کے لحاظ سے آج ہماری نوجوان نسل ملک میں جاری وبا اور امراض کے بارے میں زیادہ حساس، باشعور اور آگاہی رکھتی ہے۔ وہ کسی وبا کی تباہ کاریوں سے بھی واقف ہے لیکن آج کے دور میں ٹی بی کے خلاف جنگ لڑنا قدرے مشکل ہوچکا ہے اور اسی وجہ سے میں نے ایک بااثر شخصیت کے طور پر آگے آنے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔