- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا
- نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ
- ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
- موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت
- 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
- پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
- بلوچستان میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
- اوکاڑہ کے نوجوان کا آئندہ سال پیدل سفر حج کا اعلان
- رشوت لینے کا الزام، عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی اینٹی کرپشن میں طلبی
- آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیر پیٹرولیم
- حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- دنیا کے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کا تجربہ
- امارات میں کتوں کیلئے سونے اور ہیرے سے سجے کالرز متعارف
ذیابیطس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ، پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

انسولین کے ذریعے ہی شوگر لیول کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ،سیمینار سے ڈاکٹرشمیم قریشی اور دیگر کا خطاب فوٹو: فائل
کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ بائیوکیمسٹری کی پروفیسر ڈاکٹر شمیم قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں415 ملین سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں اوریہ تعداد 2030 تک 642 ملین تک ہو جائے گی جب کہ 80 فیصد سے زائد مریض غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر شمیم قریشی نے ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار اور پوسٹر کمپٹیشن بعنوان ’’ذیابیطس: اپنا اور فیملی کا تحفظ‘‘ سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جو تشویشناک بات ہے، 90 فیصد مریض ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار ہیں۔
بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائی بیٹالوجی اینڈ انڈو کرائنالوجی کے ڈاکٹر محمد ظفر عباسی نے کہا کہ انسولین کے ذریعے ہی شوگر لیول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے مگراس کے ساتھ میٹھی چیزوںسے پرہیز لازمی ہے اور اس کے ساتھ ورزش بھی بہت ضروری ہے۔
ایڈوانسڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صدف احمد نے پاکستان میں مرد اور خواتین نرسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزید نرسوں کی ضرورت ہے، مریضوں کی نگہداشت میں ٹیم ورک لازم وملزوم ہے۔
شعبہ بائیوکیمسٹری جامعہ کراچی کے مارننگ و ایوننگ پروگرام کے طلبہ و طالبات کے مابین ہونے والے پوسٹرکمپٹیشن میں منصف کے فرائض ڈاکٹر طوبیٰ لطیف اور ڈاکٹر مسرت جہاں نے انجام دیے، مقابلہ جیتنے پر طالبات میںمہرین، صبا، طیبہ اور زیباکو پہلے کیش انعام جبکہ نیلم، مصباح اور نمراکو بھی خصوصی کیش انعامات سے نوازا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔