- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پشاور میں دھماکے سے تباہ چرچ کی بحالی کیلیے فنڈ جمع کرینگے، بلاول
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ بم دھماکے میں متاثر ہونے والے پشاور چر چ کی بحالی کیلیے پیپلز پارٹی فنڈز جمع کرے گی اور اسی طرح فنڈز دیگر چرچزکے لیے بھی جمع کیے جائیں گے پیپلز پارٹی اقلیتوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے یہ اعلان انھوں نے پیر کو نیشنل میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے138 ویں یوم پیدائش اور کرسمس کی تقریب کے موقع پر منتظمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی اور قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شریں رحمن ، وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت شرمیلا فاروقی ، پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے صدر مشتاق مٹو ، بشپ کراچی صادق ڈینیئل ، فادر جوزف اور دیگر نے بھی شرکت کی، تقریب میں منارٹی سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری ، ہندو برادری اور سکھ برادری کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔
بشپ کراچی نے استقبالیہ کلمات کہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب کے دوران شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور چرچ کی بحالی کے لیے فنڈز جمع کیے ہیں اور دیگر چرچز کے لیے بھی فنڈز جمع کیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے منارٹی کے حقوق اور ان کی مذہبی آزادی کی بات کی ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں مسلم ، مسیحی ، سکھ ، ہندو ، پارسی اور تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں ۔ ہماری جماعت یقین دلاتی ہے کہ وہ پشاور چرچ کی بحالی اور بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرے گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔