- کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش
- فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا لیا
- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
ترقی پذیر ممالک کو قرض ادائیگی کی مہلت میں توسیع دی جائے، پاکستان

20 بڑی معاشی طاقتیں اس وقت تک مہلت دیں جب تک یہ ممالک کورونا سے پیدا معاشی تباہی سے نکل نہیں آتے (فوٹو : فائل)
نیویارک: پاکستان نے 20 بڑی عالمی معاشی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی کیلیے دی گئی مہلت میں اس وقت تک توسیع دیں جب تک یہ ممالک اِس وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی تباہی سے مکمل طور پر نکل نہیں آتے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے گروپ آف 77 اور چین کے سالانہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کے وبائی مرض نے ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں آب و ہوا کی تبدیلی سمیت دیگر مقامی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے ترقی پذیر دنیا کو مناسب مالی تعاون کی ضرورت ہے، اس لیے جی77 گروپ کو اپنے مقاصد کے حصول کیلیے اتحاد سے کام لینا ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کے قرضوں سے نجات کے اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جی20 ممالک ترقی پذیر ممالک کے کورونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پانے تک قرض واپسی کی معطلی کی مدت میں توسیع کریں گے۔ انھوں نے کم ترقی یافتہ ممالک کے قرضے ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
پاکستانی مندوب نے ترقی پذیر ممالک کیلیے نئے خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے اجرا اور موجودہ اور استعمال شدہ ایس ڈی آرز کی دوبارہ اشاعت کی تجویز بھی پیش کی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔