- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
- کراچی پریس کلب سے ایم کیو ایم لندن کے متعدد کارکنان گرفتار
- خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان
- پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی
ایم ایل ون منصوبہ، چین سے 2.7 بلین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

منصوبے کی چینی توثیق کے تحت 6.1 بلین ڈالر قرض 3قسطوں میں ملے گا،ذرائع (فوٹو، فائل)
اسلام آباد: پاکستان نے سی پیک کے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کیلیے چین سے 2.7 بلین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے قرضوں کے استحکام سے متعلق خدشات کو دور کرنے کیلیے مذکورہ منصوبے کو بینکاری بنانے پر زور دیا تھا تاہم سرکاری عہدیداروں کے مطابق ایم ایل ون منصوبے سے متعلق فنانس کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان 6.1 بلین ڈالر کے چینی تخمینے میں سے ابتدائی طور پر 2.73 بلین ڈالر قرض کی درخواست کرے گا۔
عہدیداروں کے مطابق اقتصادی امور کی وزارت کو آئندہ ہفتے چین کو باقاعدہ طور پر مراسلہ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ حکام کے مطابق بیجنگ رواں ماہ کے آخر تک اپنے اگلے سال کے فنانسنگ منصوبوں کو حتمی شکل دیدے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت ریلوے 6.1 بلین ڈالر کی مکمل مالی اعانت کے لئے درخواست کرنے کے حق میں تھی تاہم قرض استحکام کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو اس منصوبے کی چینی توثیق کے تحت یہ قرض تین قسطوں میں مل جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔